Saturday, 30 July 2011
chicken shashlik
اشیاء: مرغی ایک عدد وزن ڈیڑھ کلو، ہڈی اور گوشت الگ الگ کر لیں۔ پیاز درمیانے وزن کے دو عدد، چھلکا اتار کر چوکور ٹکڑے کر لیں اور ایک ایک پرت الگ کر لیں۔ سویا ساس دو کھانے کے چمچے، ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ، سرکہ ایک کھانے کا چمچہ۔ٹماٹر درمیانے سائز کے تین عدد، اوپر سے باریک ساٹکڑا کاٹ کر اندر سے گودا نکال لیں اور چوکور کر لیں۔ پہاڑی مر چ تین عدد، درمیان میں سے بیج نکال کر چوکور ٹکڑے کر لیں۔ چینی آدھا چائے کا چمچہ، لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ ،تیل یا گھی ایک کھانے کاچمچہ۔
ترکیب: سب سے پہلے مرغی کے چھوٹے چوکور ٹکڑے کر لیں ان کو کسی بڑے یا کھلے برتن میں ایک ساتھ پھیلا کر کسی بڑی چھری کے ساتھ ہلکا سا کچل لیں۔ پھر اس میں آدھے آدھے سب مصالحے ملا کر دو گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ پھر بچے ہوئے آدھے مصالحے سبزی میں ملا دیں۔ اگر آپ کے پاس شاشلک کی سیخیں ہوں تو ان میں ترتیب وار مرغی کا ٹکڑا، ٹماٹر، پیاز اور پہاڑی مرچ لگا کر سینک لیں اور ہلکا سا تیل لگائیں یا پھر ایک پھیلے ہوئے فرائی پین میں ایک چمچہ تیل ڈال کر پہلے مرغی کے ٹکڑوں کو سینک لیں پھر اسی فرائی پین میں ایک چمچہ تیل ڈال کر سبزیاں ڈال دیں اور ہلکا سا پکا کر اتار لیں۔ پھراس میں ٹماٹر کا بچا ہوا گودا ڈال کر ایک چائے کا چمچہ سویا ساس اور آدھا چائے کا چمچہ سرکہ ڈال کر پکا لیں اور مرغی کے ٹکڑوں میں ملا دیں۔ تیار ہونے پر گرم گرم ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔ یہ ڈش ۶ سے ۸ افراد کیلئے کافی ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment